عورت اور ڈھکوسلہ بازی خاطرات: امیرجان حقانی

 عورت اور ڈھکوسلہ بازی

خاطرات: امیرجان حقانی

باقی سارے معاملات بعد میں دیکھیں گے. پہلے عورت کو وراثت میں پورا حق دیا جائے. صرف زمین میں تھوڑا دے کر بھی وراثت مکمل نہیں ہوتی. والدین نے اگر ایک گائے چھوڑا ہے ترکے میں تو اس کو بھی بیچ کر دو حصے بھائی اور ایک حصہ بہن کا ہے.اسی طرح جملہ جائیداد اور بینک بیلنس تقسیم کیا جائے گا. اسی طرح اقارب کی جملہ املاک میں عورت کا حق ہے. پورا پورا دیا جائے.


یہ ڈھکوسلے قابل قبول نہیں کہ

بہنیں حصہ نہیں لیتی ہیں.

بہنوں نے معاف کردیا.

بہنوں کو باپ نے تعلیم دلایا تھا اس لیے جائیداد میں ان کا کیسا حصہ...؟

یہ سب ڈھکوسلے ہیں.

عورت کا اولین حق یہی ہے کہ اس کو معاشی طور پر طاقتور بنانے کے لیے اس کا پورا پورا حصہ دیا جائے والدین اور اقارب کے ترکے میں سے.

ورنا تمام سیمینارز اور نعرے ڈھکوسلہ ہی کہلائیں گے.

احباب کیا کہتے ہیں؟

Post a Comment

0 Comments